سیاسی قیدی اچھے نہیں ، ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاسی قیدی اچھے نہیں ہیں، ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے۔ ایاز صادق نے لاہور کے علاقے
بھٹہ چوک میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، 2018 سے 2022 تک جو کچھ دیکھا گیا اس پر عمل نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ جو اسمبلی میں رہ گئے ہیں،اگر پاکستان مضبوط ہوگا تو ہم سب
مضبوط ہوں گے۔ ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریفوزیراعظم ہوں گے، مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ ہوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کو ووٹ ملتے ہیں، زبانی الفاظ سے ووٹ نہیں ملتے، مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست کرے گی۔