عوام کو مفت ادویات کی فراہمی، مریم نواز نے منظوری دیدی، کینسر کےمریضوں سے متعلق بڑا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو مفت ادویات فراہم کرنے کی ہدایات دے دیں،
کینسر کےمریضوں کیلئے خصوصی ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق صحت کے شعبے سے متعلق اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے ہدایت دی کہ صوبے میں تمام ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور ادویات مہیا کی جائیں، انہوں نے مفت ادویات فوری فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں