امبانی نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کو ایک ساتھ نچوا دیا

امبانی نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کو ایک ساتھ نچوا دیا

آننت امبانی کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں تینوں بھارتی خانز ایک ساتھ جلوہ گر ہوتے دکھائی دیے ہیں، بالی ووڈ کے اداکار اس موقع پر خوش دکھائی دے رہے تھے۔آج نیوز کے

مطابق مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں جہاں فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی ہے، وہیں بالی ووڈ کے تینوں خانز، عامر خان، سلمان خان اور

شاہ رخ خان بھی ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں۔سٹیج پر رقص کی پرفارمنس کے دوران عامر، شاہ رخ اور سلمان خان دلچسپ انداز میں ایک دوسرے کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ناچتے دکھائی دیے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور تامل گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر عامر، سلمان اور شاہ رخ رقص میں مگن ہیں جبکہ سلمان خان کے مقبول ڈانس اسٹیپ کو فالو کرتے ہوئے عامر خان اور شاہ رخ خان نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے

دوسری جانب شاہ رخ خان کے رومانوی اسٹیپ جس میں اداکار ہاتھ کھول کر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں، اسٹیج پر عامر اور سلمان نے بھی شاہ رخ خان کے اس اسٹیپ کو کرتے دکھائی دیے۔ جبکہ دوستی سے متعلق گانے پر بھی تینوں اداکار کندھے سے کندھا ملا کر رقص کرتے دکھائی دیے ہیں۔

Scroll to Top