پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی 2 مریضوں میں پیوند کاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کاکامیاب تجربہ
پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی 2 مریضوں میں پیوند کاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کاکامیاب تجربہ کیا گیا،سپلٹ لیور ٹرانسپلانٹ اور لبلبے کی پیوند کاری پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں کی گئی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے
گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی کی برین ڈیڈ مریض کے اعضا سے 7افراد کی جان بچائی گئی،32سال کے عزیز بن یاسین کا جگر ایک بچے اور جوان شخص میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔
ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کا مزید کہناتھا کہ عزیز کا عطیہ کردہ لبلبہ ٹائن ون ڈائبیٹز کے مریض میں ٹرانسپلانٹ کردیا گیا،عزیز بن یاسین کے اعضا بشمول جگر، لبلبہ، گردے اور آنکھیں اتوار کی رات نکالے گئے،عطیہ کردہ آنکھیں اور گردے راولپنڈی کے
4مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کئے گئے،ایک شخص کے عطیہ کردہ اعضا سے 7سے 10لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں،پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ اعضا کے عطیات نہ ملنے سے انتقال کر جاتے ہیں