وزیراعظم نے خاتون کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک ہونے کے بعد استعفیٰ دیدیا
جنوبی امریکی ملک پیرو کے وزیراعظم نے خاتون کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ البرتو اوتارولا (ALBERTO OTAROLA) پر خاتون کو سرکاری ٹھیکے دلوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنےکا الزام ہے۔سکینڈل گزشتہ ہفتے اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک چینل نے البرتو
اوتارولا کی خاتون سےگفتگوکی آڈیونشر کی جس میں البرتو کو خاتون سے اظہارِ محبت کرتے اور سی وی بھیجنےکا کہتے سنا جا سکتا ہے۔البرتو اوتارولا نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے تاہم حکام کی جانب سے مستعفی ہونے والے وزیراعظم پر لگے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔