وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہونے کا دعویٰ

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہونے کا دعویٰ

آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، چودھری انوارالحق کے خلاف کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے

گئی کہ کیا چودھری انوارالحق کے خلاف واقعی تحریک عدم اعتماد پیش ہو رہی ہے؟ اور ایسا ہونے کی صورت میں نیا وزیراعظم کون اور کس پارٹی سے ہوگا؟ایک سینئر صحافی نے کہاکہ چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور آزادکشمیر کا اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہوگا۔ان کے مطابق آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم کے لئے چودھری یاسین اور سردار یعقوب کے نام زیرِ غور ہے۔

آزادکشمیر اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 ارکان ہیں جبکہ اسماعیل گجر کی کامیابی اور اکمل سرگالا کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فارورڈ بلاک کے علی شان سونی چونکہ تنویر الیاس گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، اس لئے وہ بھی چودھری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی صورت میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے صرف 2 ارکان چاہئے ہوں گے جو فارورڈ بلاک سے ساتھ مل جائیں گے اور تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے

Scroll to Top