بجلی فی یونٹ قیمت میں 32روپے تک کمی، آئی ایم ایف نے حکومت کو تجویز کر دیا

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 32روپے تک کمی، آئی ایم ایف نے حکومت کو فارمولا تجویز کر دیا

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا، نئے پاور پلانٹس کو مکمل پیداواری صلاحیت کے مطابق چلانے، مقامی گیس سے سرکاری شعبے کے 5 ہزار میگاواٹ والے گیس پاور پلانٹس چلانے کا مشورہ

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کو نئی تجاویز دے دیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی ٹیرف میں کمی کیلیے کپیسٹی چارجزکم کرنے کا مشورہ دیا اور تجویز دی ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے نئے پاورپلانٹس کو چلایا جائے اور ان پلانٹس سے مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کی جائے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق ایسا کرنے سے

بجلی ٹیرف میں18 روپے کپیسٹی چارجز میں کمی آسکتی ہے جب کہ نئے پاورپلانٹس سے پوری بجلی نہ خریدنے پر صارفین پرسالانہ 2 ہزارارب روپے کا بوجھ آتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ مقامی گیس سے سرکاری شعبے کے 5 ہزار میگاواٹ والے گیس پاورپلانٹس کو چلایا جائے جس سے ایل این جی کے مقابلے میں10 سی14 روپے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق تمام صنعتی زونزکو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

اسمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز پر فیڈر مانئیٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ انسداد بجلی چوری مہم کے تحت ستمبر 2023 سے اب تک 57 ارب روپے کی ریکوری یا وصولی کی جا چکی ہے

Scroll to Top