محترم ڈاکٹر خالد مشتاق ڈیپارٹمنٹ معاشیات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے رہنما اس دنیا میں نہیں رہے

محترم ڈاکٹر خالد مشتاق ڈیپارٹمنٹ معاشیات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے رہنما اس دنیا میں نہیں رہے استاد محترم کے چند اقوال زریں درج ذیل ہیں

مائی ڈیئر دنیا گول ہے یہ اپنے سرکل کمپلیٹ کر کے واپس اپنی جگہ پر ضرور آئے گی ۔۔۔۔۔۔
مائی ڈیئر جاؤ اور ان کے سامنے ڈٹ جاؤ ۔آپ اٹھو اور بولو ، اپنے آپ کو فنا کر دو اور اس ملک کے لیے کام کرو ۔ ۔۔۔۔۔
مائی ڈیئر ہمیں دو بار تقسیم کیا اور دونوں بار قیمت ہم نے ادا کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
مائی ڈیئر جاؤ فیلڈ میں جاؤ اور لوگوں سے جا کر پوچھو اصلی سوشل سائنٹسٹ فیلڈ میں ہی بن سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
مائی ڈیئر زندگی کی کوئی وقعت نہیں اسی لیے جتنا جینا ہے ایمانداری سے جیؤ اور حق سے کبھی پیچھے نہ ہٹو ۔۔۔۔۔۔ مائی ڈیئر جیؤ اور لوگوں کو جینے دو ۔اور جس کا کام ہے اسے کرنے دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سسٹم کو ڈی سنٹر لائذڈ کرو اور صرف اپنے کام سے کام رکھو ۔
مائی ڈیئر بہادر بنو بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اشکبار ہو گا آج ہر وہ شخص جس نے آپ سے ملاقات کی ہو گی جو بھی آپ کو جانتا ہو گا
کمال شخصیت، اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی رحمت سے نوازے آمین ۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

Scroll to Top