پیٹرول کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ!، عوام ٹینکیاں فل کرا لیں

پٹرول کی قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل کرنے کی تیاریاں۔

عید سے قبل عوام کو مہنگائی کا تگڑا جھٹکا دیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

فوری طور پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرکے پٹرول کی قیمت کو 300 سے اوپر لے جایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا 31 مارچ کی شب کو اعلان ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوا ہے تو دوسری جانب آئی ایم ایف کے جی ایس ٹی اور پٹرولیم لیوی بڑھانے کے مطالبات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ صرف عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا اثر صارفین تک منتقل کیا جائے تو یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے۔اس ممکنہ اضافے کے بعد نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچنے کا

امکان ہے۔ جبکہ اگر آئی ایم ایف مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اور پٹرولیم لیوی بڑھائی گئی تو اس سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

Scroll to Top