حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان –

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان –

کاروبارحکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ
ویب ڈیسک Time31 مئی ، 2024
Facebook

Twitter

Whatsapp
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ
16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کی تھی— فوٹو:فائل
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھاکہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوںں

کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے اور عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں معاشی استحکام آیا ہے۔
خیال رہے کہ 16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کی تھی

Scroll to Top