حکومت نے عید سے پہلے بڑا تحفہ دیدیا، پیٹرول قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
پیٹرول 10 روپے سے زائد سستا کردیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس نے بتایاکہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔
مزیدپڑھیں :عید الاضحیٰ سے قبل لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں چکن کے نرخ بڑھ گئے
تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔