حکومت کا سرکاری ملازمین کو انتہائی کم اقساط پر گھر دینے کا فیصلہ

پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو انتہائی کم اقساط پر گھر دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کو انتہائی کم اقساط پر گھر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق 5 مرلہ پلاٹ کی ممبرشپ فیس 30 ہزار اور ماہانہ قسط صرف 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، 6 مرلہ پلاٹ

کی ممبرشپ فیس 45 ہزار جبکہ 10 مرلہ پلاٹ کی ممبرشپ فیس 60 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک کنال پلاٹ کی ممبرشپ فیس ایک لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کو 5 مرلے،گریڈ 8 سے 12 تک کے ملازمین کو 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائیگا۔

Scroll to Top