حکومت کی تعریف پر رقم، تنقید پر کارروائی‘ یوپی کی نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی
بھارت ریاست اتر پردیش کی میں نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی بنائی گئی ہے، جس کے تحت حکومت کے کاموں کو سراہنے پر رقم ملے گی اور کسی بھی طرح کی غیر معمولی تنقید پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اتر پردیش کی حکومت کی جانب سے نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی تیار کی گئی ہے جس کے تحت حکومت کے کاموں کو سراہنے پر انعام ملے گا اور کسی
بھی طرح کی غیر معمولی تنقید پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں قائم اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ بہبودِ عامہ سے متعلق حکومتی منصوبوں کو سراہیں گے اُنہیں انعامی رقم دی جائے گی۔ دوسری طرف فحش، نازیبا اور ملک مخالف مواد شیئر کرنے والوں کو سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔