ایمرجنسی نافذ، فوج طلب کر لی گئی۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث مختلف شاہراؤں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا، چھوٹی بڑی سڑکوں کی بندش سے شہری محصور ہو کر رہ گئے، تمام تعلیمی ادارے بند کردیے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ موبائل فون سروس معطل اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، شہر سے 412 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری مکمل کرلی، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے قافلے روانہ ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ڈی چوک احتجاج کیلئے مخصوص اور تربیت یافتہ دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا، راستے کلئیر کرنے کیلئے بھاری مشینری قافلوں سے آگے ہوگی۔

Scroll to Top