ایلون مسک نے روزانہ 10لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا ، کون کون اہل ؟ جانیں
دنیا کے امیر ترین ارب پتی شخص ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات تک جو کوئی بھی امریکی آئین کی حمایت کی حامل ان کی آئینی پٹیشن پر دستخط کرے گا اسے وہ روزانہ 10لاکھ(ایک ملین) امریکی ڈالر دیں گے۔ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایونٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ پنسلوانیا میں منعقدہ پروگرام میں شریک ایک شخص کو
مسک نے ایک ملین ڈالر کا چیک دینے میں بالکل وقت ضائع نہیں کیا اور اس خوش قسمت شخص کا نام جان ڈریہر ہے۔
اس ایونٹ کا مقصد ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔ٹیسلا کے بانی نے جان ڈریہر کو چیک دیتے ہوئے کہا کہ ویسے، جان کو کوئی اندازہ نہیں تھا، چلیں بہرحال ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں