کسانوں کے لئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز,حکومت کااعلان
پنجاب حکومت نے گندم کے کسانوں کے لیے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، کسانوں کو مفت ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز دیے جائیں گے۔ اس سے کسانوں کو اپنی پیداوار بڑھانے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
کون کون سے کسان اس پروگرام کے لیے اہل ہیں؟
25 ایکڑ سے زائد زمین پر گندم کی کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000 جدید ٹریکٹر مفت دیے جائیں گے۔
ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ زمین پر گندم کی کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000 لینڈ لیولرز مفت دیے جائیں گے۔