کنٹینرز کرائے پر دستیاب ہیں‘، محمد حفیظ کا پاکستانیوں کو نفع بخش کاروبار کا مشورہ

کنٹینرز کرائے پر دستیاب ہیں‘، محمد حفیظ کا پاکستانیوں کو نفع بخش کاروبار کا مشورہ

(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستوں کو بند کیا گیا ہے جس کے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ بھی چپ نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں کنٹینرز کے حوالے سے پوسٹ کردی جس پر صارفین کے تبصرے شروع ہوگئے

سابق آلراؤنڈر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کنٹینرز لگا کر سڑک بند کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں پاکستانیوں کو کاروبار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ آج کل پاکستان میں ایک کاروبار بہت چل رہا ہے ’کنٹینرز کرائے پر دستیاب ہیں‘۔

Scroll to Top