پی ٹی آئی پر نامعلوم افراد کا حملہ

(پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری کو پشاور ٹول پلازہ کے قریب پولیس کے روکنے کے بعد نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کردیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر مسلح نقاب پوشوں نے ہمارےکرین، ڈمپر اور دیگر گاڑیوں کو روکا۔انہو ں نے دعویٰ کیا کہ موٹروےپولیس کےمطابق نقاب پوشوں نےگاڑیوں کو آگ

لگانےکی کوشش کی اور ہمارے ڈرائیوروں کو بھی زبردستی اپنی گاڑیوں میں بٹھاکر ساتھ لےگئے۔اس سے قبل پی ٹی آئی پشاور کے صدرعرفان سلیم کا کہنا تھا کہ پولیس کے روکنے کے بعد اچانک نامعلوم افراد نے مشینری پر حملہ کردیا۔

Scroll to Top