اسلام آباد میں حالات کشیدہ، فوج طلب، شرپسندوں کو گولی مارنے کا حکم
سلا م آباد سری نگر ہائی وے پر 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد حکومت نے شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ رات سری نگر ہائی وے پر 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلالیاگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی
نے شرپسندوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹنے کیلئے احکامات دیدئیے گئے، انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین نے حکومت کی ریڈ لائن عبور کی تو ہم اسلام آباد میں کرفیو لگانے سے دریغ نہیں کریں گے۔محسن نقوی نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا،
’’اگر ضروری ہوا تو ہم کرفیو نافذ کریں گے، فوج کو بلانے کے لیے آرٹیکل 245 کا اطلاق کریں گے، یا دیگر انتہائی اقدامات کریں گے۔‘‘انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کو سنگجانی کو بطور احتجاج 24 گھنٹے قبل پیش کش کی گئی تھی، اس پیشکش کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے دو ملاقاتیں کی تھیں۔