پی ٹی آئی قافلہ کہاں پہنچ گیا،جھڑپیں جاری، 4 رینجرز اہلکار شہید، فوج تعینات
بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پل پہنچ گیا اور وہاں ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جبکہ گزشتہ رات ہونے والی جھڑپ میں رینجرز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب تعینات کر دی گئی اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا گیاہے
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان زیرو پوائینٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں جہاں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جاری ہے جبکہ مظاہرین پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔