Salary deducted

دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو خبردار کردیا گیا، غفلت برتنے پر تنخواہوں میں کٹوتی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ خزانہ نے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کیا ، جس میں ملازمین کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک دفتری اوقات کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top