Rich begger

پیشہ ور بھیکاری سڑکوں پر مانگتے پھرتے ہیں تاہم ان کی مال ودولت کتنی ہوتی ہے کسی کو اس کا اندازہ نہیں ہوتا ،پیشہ وار بھکاریوں کی وجہ سے مستحق افراد بھی امداد سے محروم رہ جاتے ہیں ، ایسے حالات میں سڑکوں پر بھیک مانگنے والا بھارتی شہری سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ایک شخص کو دنیا کا امیر ترین بھکاری قرار ددیا جس نے صرف بھیک مانگ کر ساڑھے 7 کروڑ روپے کی دولت اور ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے 2 فلیٹ خریدے، بھرت جین کے پاس اسٹیشنری کی دکان بھی ہے جو اس کی آمدنی کو پورا کرتی ہے،

جین 12 گھنٹے مسلسل بھیک مانگتا ہے اور روزانہ تقریباً 2500 روپے کماتا ہے، وہ 40 سال سے بھیک مانگ رہا ہے اور اس کی آمدنی تقریباً 75000 روپے ماہانہ ہے۔

بھارتی بھکاری کے پاس دو فلیٹوں کے علاوہ تھانے کے علاقے میں دو دکانیں بھی ہیں جہاں سے وہ 30 ہزار روپے ماہانہ کرایہ وصول کرتا ہے۔

اس کی بیوی، دو بچوں، والد اور بھائی کے ساتھ رہتا ہے اور اس کے بچے مشہور کانونٹ اسکول میں پڑھتے تھے جنہوں نے اب تعلیم مکمل کرلی ہے اور اب اسٹیشنری کی دکان چلانے میں خاندان کی مدد کررہے ہیں۔

Scroll to Top