Interesting news

اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں پیش آیا جہاں سردی لگنے کے سب دولہا کے بے ہوش ہوجانے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا، جب ارنَو نامی ایک نوجوان بہار کے بھاگلپور سے تعلق رکھنے والی انکیتا سے شادی کرنے والا تھا۔

 

شادی کا آغاز منصوبہ بندی کے مطابق تمام رسومات کے ساتھ ہوا، ور مالا کی رسم (پھولوں کے ہاروں کا تبادلہ) سرد موسم میں باہر پرفارم کیا گیا۔تمام مہمان اور میزبانوں نے دولہا اور دلہن کے ساتھ رات کا کھانا کھایا جس کے بعد پھیروں کی رسم انجام دی جانی تھی جو ہندو شادی میں آخری اور سب سے اہم رسم ہے۔تاہم، جیسے ہی پنڈت نے شادی کے منتروں کو پڑھنا شروع کیا، دولہا کانپنے لگا اور آخر کار کھلی فضا میں منڈپ میں گر کر بے ہوش ہوگیا۔

 

اسی الجھن کے درمیان انکیتا نے شادی کو جاری رکھنے سے انکار کر دیا، صورتحال سے پریشان دلہن کے اہل خانہ نے پولیس کو مداخلت کرنے اور تنازع کو حل کرنے میں مدد کے لیے بلایا۔پولیس نے دونوں خاندانوں کو شادی کو آگے بڑھانے پر راضی کرنے کی کوشش کی لیکن بات چیت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

Scroll to Top