Holiday year

تعطیل کا انتظار کرنے والے شہریوں کے لئے خوشخبریوں سے بھرا گفٹ نوٹیفیکیشن آ گیا۔

 

 

نیا سال کام کرنے والوں کے لئے کام کا سال ہو گا اور چھٹیوں کے شوقینوں کے لئے چالیس چھٹیوں سے بھرا سال؛ وفاقی حکومت نے نئے سال کے دوران سرکاری تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سال میں چالیس سرکاری تعطیلات ہوں گی جو ہفتہ وار مقررہ چھٹیوں سے الگ ہوں گی۔

 

 

 

آٹھ دن بعد شروع ہونے والے 2025 میں 17عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2025 میں پہلی عام تعطیل مہینہ شروع ہونے کے چھتیس روز بعد ہو گی۔ 5 فروری 2025کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔ فروری کے مہینے مین چھٹیوں کے شوقینوں کو ہالیڈے منانے کا مزید کوئی موقع نہیں ملے گا اور انہین تعطیل کے لئے مارچ کی 23 تاریخ تک صبر کرنا پڑے گا۔23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

Scroll to Top