تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن مکی حافظ سعید کے برادر نسبتی تھے۔ عارضہ قلب کے باعث آج صبح انتقال کرگئے۔عبدالرحمن مکی لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔حافظ عبدالرحمان مکی کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کے عظیم حامی تھے۔عبدالرحمن مکی نے پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی،عبدالرحمان مکی ام القری یونیورسٹی مکہ سے فارغ التحصیل تھے۔
عبدالرحمان مکی کون ہیں؟
عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے ماموں زاد تھے اور کالعدم جماعت کے شعبہ سیاسی و خارجی امور کے نگران رہے۔حافظ سعید کی شادی عبدالرحمان مکی کی بہن سے ہوئی جبکہ عبدالرحمان مکی حافظ سعید کی بہن سے بیاہے ہوِئے تھے