خیبرپختونخوا میں گوداموں میں پڑی 10 ارب روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی۔ معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا۔
اسمبلی میں صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم کے نمونے دو لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے ایک نے اسے انسانوں کیلئے ناقابل استعمال قرار دیا ہے۔