کے آر کے نے بتایا کہ ‘میکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وہ اور کپل میرے ممبئی والے گھر آئے اور بدتمیزی کی، آپ سب اس واقعے کو گوگل کر سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دونوں اُس رات نشے میں تھے وہ میرے گھر آئے اور سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ دونوں مجھ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن گارڈ نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی، تو وہ میرے گھر کے نیچے تصویریں کھنچوانے لگے اور اصرار کرنے لگے کہ مجھ سے ملیں‘۔
انہوں نے مزید کہا ’وہ دونوں نشے میں تھے اور وہاں سے جانے سے انکار کر رہے تھے اس لیے میرے سکیورٹی گارڈز کو انہیں تھپڑ مارنا پڑا، انہیں باہر نکال دیا گیا اور اُس رات کپل نے کچھ ٹوئٹس کیے جب میں نے صبح وہ ٹوئٹس دیکھے تو میں نے ان پر ردعمل دیا تھا‘۔