پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ
ٹرینڈ پی ٹی آئی کے حق میں ہے، نتائج سے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے۔نجی ٹی وی گفتگو میں مفتاح
اسماعیل کاکہناتھا کہ نتائج انتہائی غیر متوقع ہیں، گزشتہ روز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) کی اہم نشستوں پر بھی آگے تھی۔ن لیگ کے سابق رہنماء نے کہا کہ پی ٹی آئی نے
نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پنجاب میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیامفتاح اسماعیل نے کہا کہ 1997 میں مسلم لیگ (ن)
کے ووٹر ٹرن آؤٹ کی طرح پی ٹی آئی کا ٹرنآؤٹ بھی اتنا ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم حکومت کی
کارکردگی سے ڈوب گئی ہے 1997 میں مسلم لیگ (ن) کے ووٹر ٹرن آؤٹ کی طرح پی ٹی آئی کا ٹرن آؤٹ بھی اتنا ہی تھا مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی سے ڈوب گئی ہے۔