’صدر عمران خان کی رہائی کے لیے اپنے اختیارات استعمال کریں،ہم انہیں وزیر اعظم بنائیں گے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کامیاب قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار

سردار لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔جمعہ کوسردار لطیف کھوسہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کا عنصر ہے، ہم

عدالتوں میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنی داڑھی کسی اور کے حوالے نہ کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، ہمیں مشرقی پاکستان سے سیکھنا

چاہیے، سب کو 1971 سے سیکھناچاہیے۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے فیصلہ دیا ہے، صدر پاکستان عمران خان کی رہائی کے لیے اپنے اختیارات استعمال کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اپیلوں پر فوری فیصلے کیے جائیں، ہم آزاد

نہیں بلکہ عمران خان کے شراکت دار ہیں، ہم عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ زل سبحانی کو واپسی کا ٹکٹ ملے گا، انہوں نے مجھے کیوں بلایا، 9 مئی پی

ٹی آئی کو غیر مستحکم کرنے کے لندن منصوبے کا حصہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بغیر کوئی نظام نہیں چل سکتا، یہ اس سے بڑا مذاق نہیں ہے کہ وہ 18 ہزار ووٹوں سے ہار گئے، ہم واحد بڑی جماعت ہیں اور مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے

Scroll to Top