وفاق میں کس کی حکومت بنے گی ، اپوزیشن بینچوں پر کون بیٹھیں گے ؟
اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی ہے ۔ “جیو نیوز ” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
پاکستان پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے جبکہ وفاق میں پی ڈی ایم طرز کی حکومت بنے گی۔ جو
95 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اُن میں سے 30 تو ہمیشہ آزاد ہوتے ہیں، باقی آزاد حکومت کے ساتھ مل جائیں گے، جیتنے والے
سارے آزاد امیدوار تحریک انصاف کے نہیں ہیں۔ آئندہ 72 گھنٹوں میں آزاد امیدواروں کی جو تعداد ابھی 100 ںظر آہی
ہے وہ 35 پر پہنچ جائے گی۔آئندہ ڈیڑھ سے پونے دو سال بعد ایک جمہوری نظام آئے گا جس کے تحت میں اڑھائی سال سے پہلے ملک میں دوبارہ شفاف انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں۔