مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے
عام انتخابات میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر سدھو موسے والا کا گانا شیئر کردیا ہےاپنے ایکس اکاؤنٹ پر سدھو
موسے والا کےگانے ’’295c‘‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے لکھا ہے کہ ’’ شبدیپ سنگھ سدھو نے آج کل کے میڈیا
کے بارے میں بالکل درست کہا تھاخیال رہے کہ فیصل آباد کے حلقہ این اے 100(NA-100 ) سے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے
صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شکست کا سامنا ہوا ہے ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 100 سے پی
ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نثار جٹ 131969 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ رانا ثنا اللہ 112430 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔