ماہا بخاری کی دادا کے نام پر ووٹ مانگنے کی ترکیب بھی کام نہ آئی،

ماہا بخاری کی انتخابی مہم کے دوران دادا کے نام پر ووٹ مانگنے کی ترکیب بھی کام نہ آئی

اور 5 نشستوں سے الیکشن لڑنے والا ان کا پورا خاندان ہار گیا ۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی سید باسط سلطان

بخاری خاندان سمیت بری طرح ہار گئے جو دو قومی اور تین صوبائی اسمبلی سمیت پانچ نشستوں پر الیکشن لڑ رہے تھے اور ایک بھی سیٹ نہ جیت سکے، جبکہ سید باسط سلطان این اے

176اور پی پی 272 ، ان کی بیٹی شہر بانو این اے 177 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے ، باسط سلطان کی اہلیہ نے این اے 178 اور پی پی 274 سے آزاد حیثیت سے

انتخابات میں حصہ لیا لیکن کسی بھی نشست سے کامیاب نہ ہو سکے ۔ سید باسط سلطان بخاری کی چھوٹی بیٹی ماہا بخاری نے انتخابی مہم کے دوران دادا کی خدمات کے نام پر ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے انتخابی مہم کے دوران تقاریر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

Scroll to Top