علی محمد خان وزیر اعظم کے امیدوار ؟

وفاق میں وہ کونسی جماعت ہے جس کے بغیر نہ( ن) لیگ حکومت بناسکتی ہے نہ ہی تحریک انصاف ؟

شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں واضح بتا دیاسینئر صحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ الیکشن کے نتائج اب تقریباً مکمل ہوچکے ہیں، پیپلز پارٹی کے بغیر نہ( ن) لیگ وفاق میں

حکومت بناسکتی ہے نہ ہی تحریک انصاف حکومت بناسکتی ہے، پیپلز پارٹی اہم کردار ادا کرے گی، صوبوں میں پوزیشن کافی

حد تک واضح ہے۔”جیو نیوز ” کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ (ن) لیگ کی پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت ہے انکے137 امیدوار انتخابات جیتے ہیں،22

آزاد ارکان جن کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اگر وہ (ن) لیگ میں شامل ہوجائیں تو (ن) لیگ پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی، سندھ میں پیپلز پارٹی کی سادہ

اکثریت ہے وہ باآسانی حکومت بنالے گی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی تعداد83 ہے وہاں پی ٹی آئی حکومت بنالے گی، بلوچستان میں کسی جماعت کی واضح اکثریت نہیں کون حکومت بنائے گا یہ بڑا دلچسپ ہوگا۔

Scroll to Top