بابر اعظم کراچی سے شادی کررہے ہیں؟
زینب عباس کے سوال پرسابق کپتان کا جواب وائرل
پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ(پی ایس ایل) سجنے میںچار دن باقی ہیں،پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب آج پولو کرکٹ گراونڈ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں
تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ٹرافی کے ہمراہ تقریب کے اختتام پر تمام کپتانوں کا میڈیا کے ساتھ ایک سیشن ہوا جس میں کپتانوں نے کھل کر گپ شپ کی اس سیشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ملتان سلطانز کے
کپتان محمد رضوان بابر اعظم سے ان کی شادی سے متعلق سوال پوچھ رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں
دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم محمد رضوان سے سوال پوچھتے ہیں کہ آپ کی شادی کب ہو رہی ہے جس کے جواب میں بابراعظم نے کہا کہ آپ کو میں اکیلے میں بتاؤں گا۔
اینکر زینب عباس بھی دونوں قومی کرکٹرز کی گفتگو میں شامل ہوئی اور انہوں نے کہاں کہ آج کل بہت شادیاں ہو رہی ہیں آپ کے ارد گرد جتنے بیٹھے ہیں سب شادی شدہ ہیں جس پر بابراعظم نے کہا کہ سب کی ہوگئی ہیں لیکن شکلیں بھی دیکھ
لیں سب کی۔اینکر زینب عباس نےاس کے بعد سلمان نصیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوچھ رہے ہیں بھابھی کراچی سے ہوں گی جس پر سلمان نصیر نے کہا کہ صحیح پہنچی ہیں آپ لیکن بابر اعظم نے اس بات پر مکمل خاموشی اختیار کی