لیاقت علی چٹھہ شریف فیملی کا خاص آدمی،ذہنی طورپر
مضبوط شخص، بہنوئی آئی پی پی سے وابستہ ہے، اعلیٰ حکام کو بھجوائی گئی مبینہ رپورٹ حامد میر نے شیئرکردی
اپنے زیر اثرخاندانوں سے مسلم لیگ ن کیلئے ووٹ بھی مانگتے رہے، مسلم لیگ ن سے وابستہ ان کے ایک بہنوئی اور چچازاد
بشارت علی چٹھہ چیئرمین یونین کونسل بھی رہ چکے ، ایک بہنوئی استحکام پاکستان پارٹی سے وابستہ ہے ، تیسرا بہنوئی لاہور پولیس میں انسپکٹر ہے ‘۔رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ’ لیاقت علی لاہور میں ہوں تو زیادہ تر رحمان گارڈن میں قیام
کرتے ہیں ، وہ نہ کسی سے ذاتی رنجش یا دشمنی رکھتے ہیں اور نہ ہی زیادہ ضلعی سیاسی شخصیات سے میل جول رکھتے
ہیںتاہم تارڑ فیملی سے خاندانی مراسم ہیں۔دوران سروس ان کا کوئی کرپشن یا مالی بے ضابطگی کا سکینڈل ابتدائی طورپر معلوم نہیں ہوسکا ، وہ ذہنی و جسمانی طورپر مضبوط آدمی ہیں‘۔