بار بار ہوا خارج کرکے ساتھی مسافروں کی ناک میں دم کرنے والے آدمی کو جہاز سے اتار دیا
امریکہ میں ایک پرواز میں جسم سے بار بار ہوا خارج کرکے ساتھی مسافروں کی ناک میں دم کرنے والے آدمی کو جہاز سے
اتار دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ پرواز فوئنکس سے آسٹن جانے کے لیے فوئنکس سکائی ہاربر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان
بھرنے کے لیے تیار کھڑی تھی جب اسے مجبوراً واپس گیٹ پر لایا گیا اور مذکورہ مسافر کو اتار دیا گیا۔
اس آدمی کے متعلق ساتھی مسافروں نے شکایت کی تھی کہ وہ
بار بار ریح خارج کر رہا ہے اور بدبو سے اس کے اردگرد بیٹھے مسافروں کا سانس لینا دوبھر ہو چکا ہے۔ عملے کے لوگ بھی جب مسافروں کی شکایت پر گئے تو انہیں بھی اپنی ناک بند کرنی پڑ گئی۔ انہوں نے پائلٹ کو صورتحال سے آگاہ کیا جس نے جہاز کو
واپس موڑا اور گیٹ پر لا کر اس آدمی کو زبردستی اتار دیا گیا، جس کے بعد پرواز آدھ گھنٹہ تاخیر سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔یہ واقعہ ایک ریڈیٹ صارف کی طرف سے اپنی
ایک پوسٹ میں سنایا گیا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ امریکن ایئرلائنز کی ایک پرواز میں پیش آیا۔ آدمی بتاتا ہے کہ ’’میں بھی اس مسافر کے قریب ہی بیٹھا تھا۔ وہ بار بار بدبو خارج کر رہا تھا، جس سے ہم سخت عاجز آ گئے اور عملے کو اس کی شکایت کر دی۔