اسلام آباد سے لیگی امیدوار طارق فضل چودھری ، انجم عقیل
اور راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے لیگی امیدوار طارق فضل چودھری ،انجم عقیل اور راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور
جسٹس ارباب طاہر نے احکاما ت جاری کئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شعیب شاہین اور علی بخاری کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،طارق فضل چودھری این اے 47سے امیدوار تھے ان کی
کامیابی شعیب شاہین نے چیلنج کی تھی جبکہ راجہ خرم نواز کی این اے 48سے کامیابی پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار علی بخاری نے چیلنج کی تھی،این اے 46سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر مغل نے انجم عقیل کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔جسٹس گل حسن اورنگزیب
اور جسٹس ارباب طاہر نے انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی،درخواستگزار شعیب شاہین نے کہاکہ ہمیں تقریباً 380فارم 45اسی رات مل گئے تھے،میراووٹ طارق فضل کو جبکہ طارق
فضل کا ووٹ مجھے ڈال رہے تھے،میں نے ریٹرننگ افسر سے کہاکہ اگر غلطی ہے تو اسے درست کرلیں،ریٹرننگ افسر نے مجھے کہاکہ یہاں سے چلے جاؤ ورنہ نکال دیں گے،رات ایک بجے تک فارم 45جاری نہیں کیا جارہا تھا تو ہم نے دھرنا دے دیا۔