پی ایس ایل9، ملتان سلطانز کی مسلسل تیسری کامیابی ، لاہور قلندرز کی شکست کی ہیٹرک

پی ایس ایل9، ملتان سلطانز کی مسلسل تیسری کامیابی ، لاہور قلندرز کی شکست کی ہیٹرک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ لاہور قلندرز کو

مسلسل تیسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے جس کے جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 2جبکہ ان کے ساتھ آنے والے اوپنر فخر زمان نے 41رنز بنائے۔ریسی ون ڈر ڈوسن54، سکندر رضا 23، جہاں داد خان16رنزبناکر آوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی نے دو جبکہ عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک،

ایک وکٹ حاصل کی ۔ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 82رنز بنا کر آوٹ ہو ئے جبکہ ڈیوڈ میلان صفر، ریزہ

ہینڈرکس9، یاسر خان 8اور ڈیوڈ ولے 25سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔افتخار احمد 11گیندوں پر 34ناٹ آوٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جیورج نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

میلان صفر، ریزہ ہینڈرکس9، یاسر خان 8اور ڈیوڈ ولے 25سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔افتخار احمد 11گیندوں پر 34ناٹ آوٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جیورج نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Scroll to Top