تحریک انصاف نے انٹر اپارٹی انتخابات کروانے کیلئے تاریخ اور
شیڈول کا اعلان کر دیا پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی نے انٹر ا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے تحت انٹر ا پارٹی کیلئے کاغذات
نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کروائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی 25 فروری کو ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے ۔ انتخابات 3
مارچ کو ہوں گے ۔انٹر پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کے انٹر پارٹی انتخابات کالعدم قراردیتے ہوئے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا تھا ۔انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہونے پر
تحریک انصاف اپنے انتخابی نشان بلے پر الیکشن نہیں لڑ سکی تھی ، پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا جس کے بعد اب مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت حاصل کر لیاہے