نہ کھانا نہ پانی نہ آرام نہ جرسی‘، ایمرجنسی ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکار کے شکوے

نہ کھانا نہ پانی نہ آرام‘، ایمرجنسی ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکار کے شکوے

دھرنے کی ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکار نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 2دن سے بغیر آرام کیے ڈیوٹی کررہے ہیں، ڈھنگ کا کھانا ہی دے دیں اور پینے کے لیے پانی ہی فراہم کردیں۔ سب سے بڑھ کر یہاں موسم ٹھنڈا ہے تو ہمیں تنخواہ دلوائیں تاکہ ہم اپنے لیے کوئی جرسی تو خریدیں۔

سندھ سے ایمرجنسی ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکار نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آرام کا وقت نہیں دیا جا رہا، کل صبح سے ڈیوٹی کر رہے ہیں، پانی کی سہولت بھی نہیں ہے، کھانے کے لیے دن میں صرف 2دفعہ ڈبے میں چاول دے رہیں ہیں

Scroll to Top